Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ghashiyah Ayat 20 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴜ
اٰیاتہا 26

Tarteeb e Nuzool:(68) Tarteeb e Tilawat:(88) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(26)
Total Ruku:(1) Total Words:(100) Total Letters:(382)
20

وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْﭨ(20)
ترجمہ: کنزالایمان
اور زمین کو کیسے بچھائی گئی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ: اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی ہے۔} یعنی جس زمین پر کافر چلتے پھرتے ہیں  ،کیا اس کی طرف انہوں  نے یوں  نہیں  دیکھا کہ یہ کیسے پانی پر بچھائی گئی ہے ۔اگر یہ انصاف کی نگاہ سے ان شاہکاروں  کو دیکھتے تو اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کا انکار کرنے کی طرف کوئی راہ نہ پاتے ۔

            یاد رہے کہ اگرزمین کی ساخت اور اس کے فوائد و اَسرارلکھنے بیٹھیں  تو شاید ہزاروں  کتابوں  میں  بھی نہ سماسکیں ۔ اسی ایک زمین کے متعلق جدید علوم کی تعداد بھی سینکڑوں  میں  ہے جیسے علمِ جغرافیہ اور علمِ اَرضیات کی مختلف شاخیں ۔ بظاہر ساری زمین یکساں  ہے مگر اس میں  بے حد تَنَوُّع ہے ۔پاک و ہند کی سرزمین اور طرح کی ہے اور عرب کی سرزمین اور طرح کی ۔ کہیں  سے سونا نکلتا ہے، کہیں  سے تیل اور کہیں  سے دیگر دھاتیں ۔ ایسے ہی انسان بظاہر یکساں  ہیں مگر در حقیقت بہت مختلف ہیں ، کسی دل سے گندگی نکلتی ہے اور کسی سے معرفت ِالٰہی کے چشمے پھوٹتے ہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links