Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hadid Ayat 15 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(94) | Tarteeb e Tilawat:(57) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(29) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(672) | Total Letters:(2500) |
{فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ: تو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا۔} جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ
منافقوں کو مسلمانوں سے ممتاز کر دے گا تو ارشاد فرمائے
گا’’ اے منافقو!آج تم سے کوئی فدیہ نہیں لیا جائے گا جسے دے کر تم
اپنی جان کوعذاب سے بچا سکو اور نہ ہی کھلے کافروں سے فدیہ لیا جائے
گا۔ تمہارا ٹھکانہ آگ ہے اورتم اس کے علاوہ کسی اور ٹھکانے کی طرف کبھی
نہیں لوٹو گے ،وہ آگ ہی تمہاری ساتھی ہے اور وہ آگ کیا ہی برا ٹھکانہ
ہے۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ فدیہ نہ لئے جانے کا معنی یہ ہے کہ آج تم سے ایمان
قبول کیا جائے گا اور نہ ہی توبہ قبول کی جائے گی۔( تفسیر طبری ، الحدید ، تحت الآیۃ
: ۱۵، ۱۱ / ۶۸۰ ، روح البیان، الحدید، تحت
الآیۃ: ۱۵، ۹ / ۳۶۲-۳۶۳، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۵، ۴ / ۲۲۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.