Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hajj Ayat 14 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(103) | Tarteeb e Tilawat:(22) | Mushtamil e Para:(17) | Total Aayaat:(78) |
Total Ruku:(10) | Total Words:(1439) | Total Letters:(5238) |
{اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا:بیشک اللہ ایمان
والوں کو داخل فرمائے گا ۔}اس سے پہلی آیات میں ایمان اور
اسلام کے متعلق شکوک وشُبہات رکھنے والوں کا اور مُرتد ہونے کے
بعد جن کی وہ پوجا کرتے تھے ان کا حال بیان کیا گیا اور اب یہاں سے
ایمان پرثابت قدم رہنے والوں کا حال اور ان کے حقیقی معبود کی شان بیان
کی جا رہی ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ ایمان والوں اور نیک اعمال کرنے
والوں کو ان باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے
نیچے نہریں رواں ہیں ۔ بیشک اللہ تعالیٰ جوچاہتا ہے کرتا ہے اوراسی
میں سے یہ بھی ہے کہ وہ فرمانبرداروں پر انعام اور
نافرمانوں پر عذاب فرماتا ہے۔( تفسیرکبیر، الحج، تحت الآیۃ: ۱۴، ۸ / ۲۱۰، ابوسعود، الحج، تحت الآیۃ: ۱۴، ۴ / ۱۱، ملتقطاً)
ایمان جنت
میں داخلے کا سبب ہے اور نیک اعمال وہاں کی
نعمتوں اور درجات میں اضافے کا باعث ہیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.