Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hajj Ayat 18 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(103) | Tarteeb e Tilawat:(22) | Mushtamil e Para:(17) | Total Aayaat:(78) |
Total Ruku:(10) | Total Words:(1439) | Total Letters:(5238) |
{اَلَمْ تَرَ:کیا تم نے نہیں دیکھا ۔} ارشاد فرمایا ’’اے حبیب ِاکرم! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج ، چاند ،ستارے ،تمام پہاڑ ، درخت اور چوپائے یہ سب جیسا اللہ تعالیٰ چاہتا ہے ویسا اسے سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے آدمی یعنی مسلمان طاعت و عبادت کا سجدہ بھی کرتے ہیں اور بہت سے وہ لوگ ہیں جن پر ان کے کفر کی وجہ سے عذاب مقرر ہوچکا ہے لیکن ان کے بھی سائے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔ اور جسے اللہ تعالیٰ اس کی شقاوت کے سبب ذلیل کرے تواسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، بیشک اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔( مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۷۳۴، خازن، الحج، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۳۰۲-۳۰۳، ملتقطاً)
نوٹ: یہ آیت ِ سجدہ ہے، اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہے۔
عزت ونامْوَری کسی کی میراث نہیں :
اس سے معلوم ہو اکہ کسی قوم یاکسی فرد کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ عزت ونامْوَری کواپنی میراث سمجھ لے اوراسی فریب میں مبتلا رہے کہ چاہے ہم جوکچھ کرتے رہیں کتنے ہی اَعمالِ سیاہ سے اپنااعمال نامہ بھردیں اور کردار اور سیرت کتنی ہی داغدار نہ کرلیں ساری زندگی عزت کے ساتھ ہی رہیں گے، ایسانہیں ہے بلکہ جواپنے آپ کواس نعمت عظمیٰ کا اہل ثابت کردیتا ہے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسے عزت دیتا ہے اور جو مسلسل نافرنیوں میں مبتلا رہتا ہے وہ ذلت کے عمیق گڑھے میں گرا دیا جاتا ہے ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.