Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hajj Ayat 45 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 10
سورۃ ﰓ
اٰیاتہا 78
Tarteeb e Nuzool:(103) | Tarteeb e Tilawat:(22) | Mushtamil e Para:(17) | Total Aayaat:(78) |
Total Ruku:(10) | Total Words:(1439) | Total Letters:(5238) |
45
فَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ فَهِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّ قَصْرٍ مَّشِیْدٍ(45)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا اور وہ ظالم تھیں تو اب وہ اپنی چھتوں کے بل پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے ہوئے اور کتنے بلندو بالامضبوط محل (ہم نے برباد کردئیے)۔
تفسیر: صراط الجنان
{فَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا: اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا۔} ارشاد فرمایا کہ اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے برباد کر دیا اور ان میں رہنے والے لوگوں کوہلاک کردیا کیونکہ ان بستیوں میں رہنے والے کافر تھے ،تو اب وہ بستیاں اپنی چھتوں کے بل پر گری پڑی ہیں اورکتنے کنویں بیکار پڑے ہیں کہ ان سے کوئی پانی بھرنے والا نہیں اور کتنے بلندو بالامحل خالی اور ویران پڑے ہیں کیونکہ ان میں رہنے والے مر چکے ہیں ۔( مدارک، الحج، تحت الآیۃ: ۴۵، ص۷۴۲، جلالین، الحج، تحت الآیۃ: ۴۵، ص۲۸۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.