Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Haqqah Ayat 10 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴉ
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(78) Tarteeb e Tilawat:(69) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(2) Total Words:(284) Total Letters:(1117)
9-10

وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِ(9)فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور فرعون اور اس سے پہلے والے اور الٹنے والی بستیوں نے خطاؤں کا ارتکاب کیا ۔تو انہوں نے اپنے رب کے رسول کا حکم نہ مانا تو اللہ نے انہیں زیادہ سخت گرفت سے پکڑلیا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ: اور فرعون اور اس سے پہلے والے لائے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون اور ا س سے بھی پہلی اُمتوں  کے کفار اور نافرمانیوں  کی شامت سے الٹنے والی بستیوں  کے لوگ جیسے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی بستیوں  کے لوگ ،یہ سب قبیح اَفعال، گناہوں  اور شرک کے مُرتکب ہوئے اورہر امت نے منع کئے جانے کے باوجود گناہوں  سے رکنے میں  اپنے اُس رسول کی نافرمانی کی جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے اُن کی طرف بھیجے گئے تھے تو اللّٰہ تعالیٰ نے ان میں  سے ہر قوم کی انتہائی سخت گرفت فرمائی۔( روح البیان، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۱۰ / ۱۳۴-۱۳۵، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links