$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Haqqah Ayat 35 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴉ
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(78) Tarteeb e Tilawat:(69) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(2) Total Words:(284) Total Letters:(1117)
35-37

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ(35)وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍ(36)لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـــٴُـوْنَ(37)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ۔اور نہ دوزخیوں کے پیپ کے سوا کچھ کھانے کو ہے۔اسے خطاکار لوگ ہی کھائیں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ: تو آج یہاں  اس کا کوئی دوست نہیں ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت کے دن پکڑنے اور طوق ڈالے جانے کی جگہ پر کافر کا کوئی دوست نہیں  جو اسے کچھ نفع پہنچائے یا اس کی شفاعت کرے اور نہ (اس کے لئے) دوزخیوں  کے پیپ کے سوا کچھ کھانے کو ہے اور اس پیپ کو کفار ہی کھائیں  گے جو کہ خطاکار ہیں ۔( روح البیان، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۷، ۱۰ / ۱۴۷-۱۴۸، خازن، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۷، ۴ / ۳۰۶، ملتقطاً)

جہنمیوں  کی پیپ کی کیفیت:

             قیامت کے دن کفار کا کوئی دوست نہ ہونے کے بارے میں  ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ حَمِیْمٍ وَّ لَا شَفِیْعٍ یُّطَاعُ‘‘(مؤمن:۱۸)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: ظالموں  کا نہ کوئی دوست ہوگا اورنہ کوئی سفارشی جس کا کہا مانا جائے۔

            اور جہنمیوں  کی پیپ کے بارے میں حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’اگر جہنمیوں  کی پیپ کا ایک ڈول دنیا میں  انڈیل دیا جائے تو وہ (پوری) دنیا والوں  کو بدبودار کر دے۔( مستدرک، کتاب التفسیر، تفسیر سورۃ الحاقۃ، ۳ / ۳۲۷، الحدیث: ۳۹۰۴)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html