Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Haqqah Ayat 39 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴉ
اٰیاتہا 52

Tarteeb e Nuzool:(78) Tarteeb e Tilawat:(69) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(52)
Total Ruku:(2) Total Words:(284) Total Letters:(1117)
38-39

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ(38)وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَ(39)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو مجھے ان چیزوں کی قسم ہے جنہیں تم دیکھتے ہو۔اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ: تو مجھے ان چیزوں  کی قسم ہے جنہیں  تم دیکھتے ہو۔} قیامت کے واقع ہونے اور سعادت مندوں  اور بد بختوں  کے اَحوال بیان کرنے کے بعد اب یہاں  سے قرآنِ پاک کی عظمت و شان بیان کی جا رہی ہے، چنانچہ اس آ یت اور ا س کے بعد والی آیت میں  ارشاد فرمایا کہ مشرکین قرآنِ پاک کے بارے میں  جو کہتے ہیں  وہ ہر گز درست نہیں  ، مجھے ان چیزوں  کی قسم ہے جنہیں  تم دیکھتے ہو اور ان چیزوں  کی قسم ہے جنہیں  تم نہیں  دیکھتے۔

              یہاں  مَا تُبْصِرُوْنَ اور مَا لَا تُبْصِرُوْنَ کی تفسیر میں  مفسرین کے مختلف اَقوال ہیں ۔

(1)…ان سے مراد یہ ہے کہ تمام مخلوقات کی قسم جنہیں  تم دیکھ سکتے ہواور جنہیں  تم نہیں  دیکھ سکتے۔

(2)… مَا تُبْصِرُوْنَ سے دُنیا اور مَا لَا تُبْصِرُوْنَ سے آخرت مراد ہے۔

(3)… مَا تُبْصِرُوْنَ سے مراد وہ چیزیں  ہیں  جو زمین کے اوپر موجود ہیں  اور مَا لَا تُبْصِرُوْنَ سے وہ چیزیں  مراد ہیں  جو زمین کے اندر موجود ہیں ۔

(4)… مَا تُبْصِرُوْنَ سے اجسام مراد ہیں  اور مَا لَا تُبْصِرُوْنَ سے روحیں  مراد ہیں ۔

(5)… مَا تُبْصِرُوْنَ سے ظاہری نعمتیں  مراد ہیں  اور مَا لَا تُبْصِرُوْنَ سے باطنی نعمتیں مراد ہیں ۔ ان کی تفسیر میں  مفسرین کے اور بھی قول ہیں ۔( تفسیر کبیر ، الحاقۃ ، تحت الآیۃ: ۳۸-۳۹، ۱۰ / ۶۳۳، روح البیان، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۸-۳۹، ۱۰ / ۱۴۸، خازن، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۳۸-۳۹، ۴ / ۳۰۶، ملتقطاً)

            اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سارے ہی معانی مراد ہوں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links