Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Haqqah Ayat 9 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(78) | Tarteeb e Tilawat:(69) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(284) | Total Letters:(1117) |
{وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ: اور فرعون اور اس سے پہلے والے لائے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون اور ا س سے بھی پہلی اُمتوں کے کفار اور نافرمانیوں کی شامت سے الٹنے والی بستیوں کے لوگ جیسے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی بستیوں کے لوگ ،یہ سب قبیح اَفعال، گناہوں اور شرک کے مُرتکب ہوئے اورہر امت نے منع کئے جانے کے باوجود گناہوں سے رکنے میں اپنے اُس رسول کی نافرمانی کی جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے اُن کی طرف بھیجے گئے تھے تو اللّٰہ تعالیٰ نے ان میں سے ہر قوم کی انتہائی سخت گرفت فرمائی۔( روح البیان، الحاقۃ، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۱۰ / ۱۳۴-۱۳۵، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.