Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hashr Ayat 12 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(101) | Tarteeb e Tilawat:(59) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(24) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(497) | Total Letters:(1943) |
{لَىٕنْ اُخْرِجُوْا لَا یَخْرُجُوْنَ مَعَهُمْ: قسم ہے اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے۔} اس آیت میں منافقین کے حال کی خبر دیتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ اگر وہ یہودی مدینے سے نکالے گئے تو یہ منافق ان کے ساتھ نہ نکلیں گے اور اگران یہودیوں سے لڑائی کی گئی تو یہ منافق ان کی مدد نہ کریں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ یہودیوں کو مدینہ منورہ سے نکال دیاگیا اور منافقین ان کے ساتھ نہ نکلے اور یہودیوں سے لڑائی ہوئی لیکن منافقوں نے یہود یوں کی مدد نہ کی۔ مزید ارشاد فرمایا کہ اگر بالفرض منافق یہودیوں کی مدد کریں گے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر جب یہ مدد گار بھاگ نکلیں گے تو منافقوں کی مدد نہ کی جائے گی ،اللّٰہ تعالیٰ انہیں ہلاک فرما دے گا اور ان کا کفر ظاہر ہونے کے بعد ان کا نفاق انہیں نفع نہ دے گا۔( خازن، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۲، ۴ / ۲۵۰، مدارک، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۲۲۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.