Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hashr Ayat 13 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳿ
اٰیاتہا 24
Tarteeb e Nuzool:(101) | Tarteeb e Tilawat:(59) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(24) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(497) | Total Letters:(1943) |
13
لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ(13)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک ان کے دلوں میں اللہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے یہ اس لیے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{لَاَنْتُمْ اَشَدُّ رَهْبَةً فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنَ اللّٰهِ: بیشک ان کے دلوں میں اللّٰہ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے۔} یعنی اے مسلمانو! بیشک ان منافقوں کے دلوں میں اللّٰہ تعالیٰ سے زیادہ تمہارا ڈر ہے کہ تمہارے سامنے تو کفر کا اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں اور یہ جانتے ہوئے بھی کہ اللّٰہ تعالیٰ دلوں کی چھپی باتیں جانتا ہے دل میں کفر رکھتے ہیں ۔ ان کایہ ڈراس لیے ہے کہ وہ ناسمجھ لوگ ہیں ، اللّٰہ تعالیٰ کی عظمت کو نہیں جانتے ورنہ جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے ویسا اس سے ڈرتے۔( خازن، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۳، ۴ / ۲۵۰، مدارک، الحشر، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۱۲۲۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.