Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hashr Ayat 23 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(101) | Tarteeb e Tilawat:(59) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(24) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(497) | Total Letters:(1943) |
{هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے دس اوصاف بیان فرمائے ہیں :
(1)…اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔
(2)… ملک و حکومت کا حقیقی مالک ہے کہ تمام موجودات اس کے ملک اور حکومت کے تحت ہیں اور اس کامالک ہونا اوراس کی سلطنت دائمی ہے جسے زوال نہیں ۔
(3)…ہر عیب سے اور تمام برائیوں سے نہایت پاک ہے۔
(4)…اپنی مخلو ق کو آفتوں اور نقصانات سے سلامتی دینے والا ہے۔
(5)… اپنے فرمانبردار بندوں کو اپنے عذاب سے امن بخشنے والا ہے۔
(6)… ہر چیز پر نگہبان اور ا س کی حفاظت فرمانے والا ہے۔
(7)… ایسی عزت والا ہے جس کی مثال نہیں مل سکتی اورایسے غلبے والا ہے کہ اس پر کوئی بھی غالب نہیں آ سکتا۔
(8، 9)…اپنی ذات اور تمام صفات میں عظمت اور بڑائی والا ہے اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا اسی کے شایاں اور لائق ہے کیونکہ اس کا ہر کمال عظیم ہے اور ہر صفت عالی ہے جبکہ مخلوق میں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تکبُّر یعنی اپنی بڑائی کا اظہار کرے بلکہ بندے کیلئے شایاں یہ ہے کہ وہ عاجزی اور اِنکساری کااظہار کرے ۔
(10)… اللّٰہ تعالیٰ ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔( خازن، الحشر، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۲۵۴، مدارک، الحشر، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۱۲۲۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.