$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hijr Ayat 23 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰆ
اٰیاتہا 99

Tarteeb e Nuzool:(54) Tarteeb e Tilawat:(15) Mushtamil e Para:(13-14) Total Aayaat:(99)
Total Ruku:(6) Total Words:(730) Total Letters:(2827)
22-23

وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُۚ-وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ(22)وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے ہوائیں بھیجیں جو بادلوں کوپانی سے بھر دیتی ہیں تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم اس کے خزانچی نہیں ہو۔ اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہم ہی وارث ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ:اور ہم نے ہوائیں  بھیجیں  ۔}  آیت کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ بادلوں  میں  پانی پیدا کرنے اور ان سے بارش نازل کر کے تمہیں  سیراب کرنے پر صرف اللّٰہ تعالیٰ قادر ہے ،اس کے سوا اور کسی کو یہ قدرت حاصل نہیں  ۔ اس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت اور بندوں  کے عاجز ہونے پر عظیم دلیل ہے۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۵۸۰، ملخصاً)

{وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ:اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں ۔} یعنی مخلوق کو زندگی اور موت عطا کرنا صرف ہمارے ہی دستِ قدرت میں  ہیں  اورتمام مخلوق فنا ہونے والی ہے اور ہم ہی باقی رہنے والے ہیں  اور مُلک کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والوں  کی ملکیت ضائع ہوجائے گی اور سب مالکوں  کا مالک یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ باقی رہے گا۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۱۰۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html