Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hijr Ayat 53 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰆ
اٰیاتہا 99

Tarteeb e Nuzool:(54) Tarteeb e Tilawat:(15) Mushtamil e Para:(13-14) Total Aayaat:(99)
Total Ruku:(6) Total Words:(730) Total Letters:(2827)
53

قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ(53)
ترجمہ: کنزالایمان
انہوں نے کہا ڈرئیے نہیں ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ:بیشک ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں ۔} علم والے لڑکے سے مراد حضرت اسحاق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۵۳، ۳ / ۱۰۴)

فرشتوں  کا علم:

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ فرشتوں  کو اللّٰہ تعالیٰ کے بتانے سے یہ معلوم تھا کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ہاں  بیٹا پیدا ہو گا اور وہ علم والا اور نبی ہو گا۔ معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے مقبول بندوں  میں  سے جسے چاہے غیب کا علم عطا فرماتا ہے۔

اولاد کو علمِ دین سکھائیے:

            اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عالِم بیٹا اللّٰہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے۔ا س میں  ہر مسلمان کے لئے نصیحت ہے کہ وہ اپنی اولاد کو دین کاعلم بھی سکھائے اور اس علم کو سکھانے میں  اُس سے زیادہ توجہ دے جتنی دنیا کا علم سکھانے پر توجہ دیتا ہے۔ افسوس فی زمانہ مسلمان دین کا علم حاصل کی ہوئی اولاد جیسی عظیم نعمت کی قدر اور اہمیت کی طرف توجہ نہیں  دیتے اور اپنے بیٹوں  میں  سے جسے ہوشیار و ذہین دیکھتے ہیں  اسے دنیا کی تعلیم دلواتے ، اس کے لئے ماہر اساتذہ اور اونچے درجے کے سکول کا انتخاب کرتے ہیں  اور دن رات دنیوی علوم و فنون میں  اس کی ترقی کے لئے کوششیں  کرتے ہیں  اور اس کے مقابلے میں  اسے دلوائی گئی دینی تعلیم کا حال یہ ہوتا ہے کہ اسے ان عقائد کا علم نہیں  ہوتا جن پر مسلمان کے دین و ایمان اور اُخروی نجات کا دارومدار ہے، مسلمان کی اولاد ہونے کے باوجود اسے قرآنِ مجید تک صحیح پڑھنا نہیں  آتا، فرض عبادات سے متعلق بنیادی باتیں  نہیں  جانتا، نماز روزے اورحج زکوٰۃ کی ادائیگی ٹھیک طرح نہیں  کر پاتا اور یہی وجہ ہے کہ صرف دنیوی علوم و فنون میں  مہارت رکھنے والے اکثر دینِ اسلام ہی سے بیزار اور اس کے بنیادی احکام پر طرح طرح کے اعتراضات کرتے نظر آتے ہیں  ۔یہ تو ہوشیار و ذہین بیٹے کے ساتھ طرزِ عمل ہے جبکہ اس کے برعکس جو بیٹا جسمانی معذوری یا ذہنی کمزوری کا شکار ہو اسے دنیا کی تعلیم دلوانے کی طرف توجہ کرنے اور اس پر اپنا مال خرچ کرنے کو بیکار اور فضول کام سمجھتے ہیں  اوراسے کسی دینی مدرسے میں  داخل کروا کے اپنے سر سے بوجھ اتار دیتے ہیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں  کو ہدایت نصیب فرمائے،اٰمین۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links