Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hijr Ayat 66 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰆ
اٰیاتہا 99

Tarteeb e Nuzool:(54) Tarteeb e Tilawat:(15) Mushtamil e Para:(13-14) Total Aayaat:(99)
Total Ruku:(6) Total Words:(730) Total Letters:(2827)
65-66

فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِـعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ(65)وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ(66)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو آپ رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے چلیں اور آپ خود ان کے پیچھے پیچھے چلیں اور تم لوگوں میں سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے اور سیدھے چلتے رہو جہاں کا تمہیں حکم دیا جارہا ہے۔ اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا کہ صبح کے وقت ان کافروں کی جڑ کٹ جائے گی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ:تو آپ اپنے گھر والوں  کو لے چلیں ۔} یعنی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام رات کے کسی حصے میں  اپنے گھر والوں  کو لے چلیں  اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام خود ان کے پیچھے پیچھے چلیں  تاکہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان کی حالت پر مطلع رہیں  اور تم لوگوں  میں  سے کوئی مڑ کر نہ دیکھے کہ قوم پر کیا بلا نازل ہوئی اور وہ کس عذاب میں  مبتلا کئے گئے اور سیدھے اس طرف چلتے رہو جہاں  جانے کا اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں  حکم دیا ہے۔حضرت عبداللّٰہ بن عباس  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ملک ِشام جانے کا حکم ہوا تھا۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۵، ص۵۸۴-۵۸۵، خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۵، ۳ / ۱۰۶، ملتقطاً)

{وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ:اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا ۔} یعنی ہم نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف اُس حکم کی وحی کر دی جس کافیصلہ ہم نے اس کی قوم کے بارے میں کیا تھاکہ صبح کے وقت ان کافروں  کی جڑ کٹ جائے گی اور پوری قوم عذاب سے ہلاک کردی جائے گی۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۶، ۳ / ۱۰۶، مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۶۶، ص۵۸۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links