Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Hijr Ayat 9 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰆ
اٰیاتہا 99

Tarteeb e Nuzool:(54) Tarteeb e Tilawat:(15) Mushtamil e Para:(13-14) Total Aayaat:(99)
Total Ruku:(6) Total Words:(730) Total Letters:(2827)
9

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
بےشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بےشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ:بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے۔}  اس آیت میں  کفار کے اس قول’’اے وہ شخص جس پر قرآن نازل کیا گیا ہے‘‘ کا جواب دیتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ’’اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بے شک ہم نے آپ پر قرآن نازل کیا ہے اور ہم خود  تحریف ، تبدیلی ، زیادتی اور کمی سے اس کی حفاظت فرماتے ہیں ۔‘‘

قرآنِ مجید کی حفاظت :

            یاد رہے کہ تمام جن و اِنس اور ساری مخلوق میں  یہ طاقت نہیں  ہے کہ قرآنِ کریم میں  سے ایک حرف کی کمی بیشی یا تغییر اور تبدیلی کرسکے اور چونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے اس لئے یہ خصوصیت صرف قرآن شریف ہی کی ہے، دوسری کسی کتاب کو یہ بات مُیَسّر نہیں ۔ قرآنِ کریم کی یہ حفاظت کئی طرح سے ہے

(1)… قرآنِ کریم کو معجزہ بنایا کہ بشر کا کلام اس میں  مل ہی نہ سکے ۔

(2)… اس کو معارضے اور مقابلے سے محفوظ کیا کہ کوئی اس کی مثل کلام بنانے پر قادر نہ ہو۔

(3)… ساری مخلوق کو اسے معدوم کرنے سے عاجز کردیا کہ کفار شدید عداوت کے باوجود اس مقدس کتاب کو معدوم کرنے سے عاجز ہیں ۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۹، ۳ / ۹۵، تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۹، ۷ / ۱۲۳، ملتقطاً)

            تاریخ شاہد ہے کہ اگر کسی نے قرآن کے نور کوبجھانے ، اس میں  کمی زیادتی ،تحریف اور تبدیلی کرنے یا اس کے حروف میں  شکوک و شبہات ڈالنے کی کوشش کی بھی تو وہ کامیاب نہ سکا۔ قَرَامِطَہْ کے مُلحد اور گمراہ لوگ سینکڑوں  سال تک اپنے تمام تر مکر ،دھوکے اور قوتیں  صرف کرنے کے باوجود قرآن کے نور کو تھوڑا سا بھی بجھانے پر قادر نہ ہو سکے ،اس کے کلام میں  ذرا سی بھی تبدیلی کر سکے نہ ہی اس کے حروف میں  سے کسی ایک حرف کے بارے میں  مسلمانوں  کو شک و شبہ میں ڈال سکے۔ اسی طرح قرآنِ مجید کے زمانۂ نزول سے لے کر آج تک ہر زمانے میں  اہلِ بیان،علمِ لسان کے ماہرین ، ائمہ بلاغت، کلام کے شہسوار اور کامل اساتذہ موجود رہے، یونہی ہر زمانے میں  بکثرت ملحدین اور دین و شریعت کے دشمن ہر وقت قرآنِ عظیم کی مخالفت پر تیار رہے مگر ان میں  سے کوئی بھی اس مقدس کلام پر اثر انداز نہ ہو سکا اور کوئی ایک بھی قرآنِ حکیم جیسا کلام نہ لا سکا اور نہ ہی وہ کسی آیتِ قرآنی پر صحیح اِعتراض کر سکا ۔

            یہاں  قرآنِ مجید کی حفاظت سے متعلق ایک حکایت ملاحظہ ہو، چنانچہ حضرت یحییٰ بن اَکثَم  رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  ’’مامون رشید کی مجلس میں  ایک یہودی آیا اور اس نے بڑی نفیس ، عمدہ اور اَدیبانہ گفتگو کی ۔ مامون رشیدنے اسے اسلام کی دعوت دی تو اس نے انکار کر دیا۔جب ایک سال بعد دوبارہ آیا تو وہ مسلمان ہو چکا تھا اور اس نے فقہ کے موضوع پر بہت شاندار کلام کیا۔مامون رشید نے اس سے پوچھا’’تمہارے اسلام قبول کرنے کا سبب کیا ہوا؟اس نے جواب دیا’’جب پچھلے سال میں  تمہاری مجلس سے اٹھ کر گیا تو میں  نے ان مذاہب کا امتحان لینے کا ارادہ کر لیا، چنانچہ میں  نے تورات کے تین نسخے لکھے اور ان میں  اپنی طرف سے کمی بیشی کر دی،ا س کے بعدمیں  یہودیوں  کے مَعْبَد میں  گیا تو انہوں  نے مجھ سے وہ تینوں  نسخے خرید لئے۔پھر میں  نے انجیل کے تین نسخے لکھے اور ان میں  بھی اپنی طرف سے کمی بیشی کر دی۔ جب میں  یہ نسخے لے کر عیسائیوں  کے گرجے میں  گیا تو انہوں نے  بھی وہ نسخے خرید لئے۔ پھر میں  نے قرآن پاک کے تین نسخے لکھے اور اس کی عبارت میں  بھی کمی بیشی کر دی ۔ جب میں  قرآن پاک کے وہ نسخے لے کر اسلامی کتب خانے میں  گیا تو انہوں  نے پہلے ا ن نسخوں  کا بغور مطالعہ کیا اور جب وہ میری کی ہوئی کمی زیادتی پر مطلع ہوئے تو انہوں  نے وہ نسخے مجھے واپس کر دئیے اور خریدنے سے انکار کر دیا۔اس سے میری سمجھ میں  آ گیا کہ یہ کتاب محفوظ ہے اور اس میں  کوئی تبدیلی نہیں  کر سکتا۔ اس وجہ سے میں  نے اسلام قبول کرلیا۔ (قرطبی، الحجر، تحت الآیۃ: ۹، ۵ / ۶، الجزء العاشر، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links