Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hujurat Ayat 18 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﳵ
اٰیاتہا 18
Tarteeb e Nuzool:(106) | Tarteeb e Tilawat:(49) | Mushtamil e Para:(26) | Total Aayaat:(18) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(387) | Total Letters:(1513) |
18
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(18)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے اور اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ
الْاَرْضِ:
بیشک اللہ
آسمانوں اور زمین کے سب غیب جانتا ہے۔} یعنی جو علیم و خبیر تمام آسمانو ں کے غُیوب جانتا ہے اس پر تمہارے دل کے حالات
کیسے چھپ سکتے ہیں اس کی بارگاہ میں اپنا ایمان ظاہر
کر نا عَبَث ہے۔یاد رہے کہ ہم گنہگار وں
کا یہ عرض کرنا کہ اے اللہ! عَزَّوَجَلَّ، ہم گنہگار ہیں یا اے مولیٰ !ہم تیرے حبیب صَلَّی
اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ پر ایمان لائے ،یہ اللہ
تعالیٰ پر ظاہر کرنے کے لئے نہیں بلکہ اس سے بھیک مانگنے کے لئے ہے لہٰذا یہ آیت ان آیتوں کے خلاف نہیں
جن میں اس کے اظہار کا ذکرہے ۔