Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Imran Ayat 58 Translation Tafseer
رکوعاتہا 20
سورۃ ﷆ
اٰیاتہا 200
Tarteeb e Nuzool:(89) | Tarteeb e Tilawat:(3) | Mushtamil e Para:(33-4) | Total Aayaat:(200) |
Total Ruku:(20) | Total Words:(3953) | Total Letters:(14755) |
56-58
فَاَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَاُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ٘-وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ(56)وَ اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیْهِمْ اُجُوْرَهُمْؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ(57)ذٰلِكَ نَتْلُوْهُ عَلَیْكَ مِنَ الْاٰیٰتِ وَ الذِّكْرِ الْحَكِیْمِ(58)
ترجمہ: کنزالایمان
تو وہ جو کافر ہوئے میں انہیں دنیا و آخرت میں سخت عذاب کروں گا اور ا ن کا کوئی مددگار نہ ہوگااور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اللہ ان کا نیگ(اجر) انہیں بھرپور دے گا اور ظالم اللہ کو نہیں بھاتےیہ ہم تم پر پڑھتے ہیں کچھ آیتیں اور حکمت والی نصیحت
تفسیر: صراط الجنان
{فَاُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا: تو میں انہیں سخت عذاب دوں گا۔} کافر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا و آخرت میں سزا کے مستحق ہیں۔ دنیا میں سزا تو قتل، قیداور جزیہ لازم ہونا ہے اور آخرت کا عذاب دوزخ ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.