Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Inshiqaq Ayat 5 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(83) | Tarteeb e Tilawat:(84) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(25) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(123) | Total Letters:(439) |
{اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ: جب آسمان پھٹ جائے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی 4آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ قیامت قائم ہونے کے وقت جب آسمان پھٹ جائے گااور وہ اپنے پھٹنے کے بارے میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے گا اورا س کی اطاعت کرے گا اور اسے یہی لائق ہے کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے اوراس کی اطاعت کرے اور جب زمین کوبرابر کرکے دراز کر دیا جائے گا اور اس پر کوئی عمارت اور کوئی پہاڑ باقی نہ رہے گا اور زمین اپنے اندر موجود سب خزانے اورمردے باہرڈال دے گی اور خزانوں اور مُردوں سے خالی ہوجائے گی اور وہ اپنے اندر کی چیزیں باہر پھینک دینے کے بارے میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے گی اور اس کی اطاعت کرے گی اور اسے یہی لائق ہے کہ وہ اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حکم سنے اور اس کی اطاعت کرے تو اس وقت انسان اپنے عمل کا نتیجہ ثواب اور عذاب کی صورت میں دیکھ لے گا۔( خازن، الانشقاق، تحت الآیۃ: ۱-۵، ۴ / ۳۶۳)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.