Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 39 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
39

ذٰلِكَ مِمَّاۤ اَوْحٰۤى اِلَیْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِؕ-وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتُلْقٰى فِیْ جَهَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا(39)
ترجمہ: کنزالعرفان
یہ وحی کی اُن حکمت والی باتوں میں سے ہیں جو تمہارے رب نے تمہاری طرف بھیجی ہیں اور اے سننے والے! تو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود نہ ٹھہرا ،ورنہ تجھے ملامت زدہ ، مردود کر کے جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{مِنَ الْحِكْمَةِ: حکمت والی باتوں  میں  سے۔} ارشاد فرمایا کہ اس (رکوع )میں  جو احکام دئیے گئے ہیں  وہ حکمت والے احکام ہیں  ، حکمت کا کام وہ ہے جس کی صحت پر عقل گواہی دے اور اُس سے نفس کی اصلاح ہو، یہاں  آیت میں  جو احکام دئیے گئے ہیں  وہ سب کے سب پُر اَز حکمت ہیں ۔ ان اَحکام کا خلاصہ یہ ہے: (1) اولاد کا قتل ناجائز و حرام ہے۔ (2) زنا کے قریب نہ جاؤ۔ (3) کسی جان کو ناحق قتل نہ کرو۔ (4) یتیم کے مال میں  خیانت سے بچو اور وقت پر اس کا مال اس کے حوالے کردو۔ (5) وعدہ پورا کرو۔ (6) ناپ تول میں  کمی زیادتی نہ کرو۔ (7) بغیر تحقیق کے باتوں  کے پیچھے نہ پڑو۔ (8) آنکھ، کان اور دل کی حفاظت کرو کہ ان کے متعلق سوال ہوگا۔ (9) زمین میں  اِترا کرنہ چلو۔ تکبر و خود نُمائی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو ناپسند اور عاجزی و اِنکساری پسند ہے۔ (10) شرک سے بچو۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اِن آیات کا حاصل توحید اور نیکیوں  اور طاعتوں  کا حکم دینا اور دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی طرف رغبت دلانا ہے۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳ / ۱۷۵)

            حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا کہ یہ اٹھارہ آیتیں  وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ سے مَدْحُوْرًا تک حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تختیوں  میں  تھیں ، ان کی ابتدا توحید کے حکم سے ہوئی اور انتہا شرک کی ممانعت پر۔(مدارک، الاسراء، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۶۲۴) اس سے معلوم ہوا کہ ہر حکمت کی اصل توحید و ایمان ہے اور کوئی قول و عمل اس کے بغیر قابلِ قبول نہیں۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links