Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 56 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
56

قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا یَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا(56)
ترجمہ: کنزالایمان
تم فرماؤ پکارو انہیں جن کو اللہ کے سوا گمان کرتے ہو تو وہ اختیار نہیں رکھتے تم سے تکلیف دو رکرنے اور نہ پھیر دینے کا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ:تم فرماؤ۔} آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ ایک مرتبہ جب کفار شدید قحط میں  مبتلا ہوئے اور نوبت یہاں  تک پہنچی کہ کتے اور مردار کھا گئے اور بالآخر سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں  فریاد لے کر آئے اور آپ سے دعا کی اِلتجا کی تواس پر یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ جب بتوں  کو خدا مانتے ہو تو اس وقت انہیں  پکارو اور وہ تمہاری مدد کریں  اور جب تم جانتے ہو کہ وہ تمہاری مدد نہیں  کرسکتے تو کیوں  انہیں  معبود بناتے ہو۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۶، ۳ / ۱۷۸)

            خلاصہ یہ ہے کہ یہ بت معبود نہیں ، نہ تو اس پر قادر ہیں  کہ تکلیف مٹا دیں  اور نہ اس پر کہ تم سے مصیبت منتقل کرکے دوسرے پر ڈال دیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links