Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 6 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
6

ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَیْهِمْ وَ اَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ جَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِیْرًا(6)
ترجمہ: کنزالایمان
پھر ہم نے ان پر الٹ کر تمہارا حملہ کردیا اور تم کو مالوں اور بیٹوں سے مدد دی اور تمہارا جتھا بڑھا دیا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَیْهِمْ:پھر ہم نے تمہاراغلبہ ان پر اُلٹ دیا۔} اس آیت میں  بنی اسرائیل کی بربادی کے بعد دوبارہ سنبھلنے کی داستان بیان کی جارہی ہے کہ گناہوں  اور نافرمانیوں  کے نتیجے میں  تباہ و برباد ہونے کے بعد جب تم نے توبہ کی اور تکبر و فساد سے باز آئے توہم نے تمہیں  دولت دی اور تمہیں  اتنی قوت و طاقت عطا فرمائی کہ تم دوبارہ مقابلہ کرنے کے قابل ہوئے چنانچہ تمہیں  اُن لوگوں  پر غلبہ عطا کردیا گیا جو تم پر مسلط ہو چکے تھے۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۱۶۲، ملتقطاً)

 افرادی اور مالی قوت کی اہمیت:

            اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ افرادی اور مالی قوت کی بھی بڑی اہمیت ہے اور طاقت کے میدان میں  ان کا بڑا عمل دخل ہے اور اگر ان کا صحیح استعمال ہو تو یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links