Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 77 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
77

سُنَّةَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَ لَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیْلًا(77)
ترجمہ: کنزالایمان
دستور ان کا جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور تم ہمارا قانون بدلتا نہ پاؤ گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{سُنَّةَ: طریقہ۔} گزشتہ آیت میں  فرمایا تھا کہ  اگر بالفرض یہ آپ کو نکال دیتے تو آپ کے بعد یہ بھی جلد ہلاک کردیئے جاتے کیونکہ نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے تشریف لے جانے کے بعد عذابِ الٰہی آجا تا ہے جیسے ہمارا ان رسولوں  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں  طریقہ رہا جنہیں  ہم نے آپ سے پہلے بھیجا کہ جس قوم نے انہیں  ان کے وطن سے نکالا( اور وہاں  کوئی مسلمان باقی نہ رہا اور ان لوگوں  کے ایمان لانے کی بھی کوئی امید نہ رہی) تو ہم نے اس قوم کو ہلاک کردیا اور تم ہمارے اِس قانون میں  کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے۔(خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۷۷، ۳ / ۱۸۵، ملخصاً) اہلِ مکہ کی بچت کی وجہ یہ رہی کہ وہاں  مسلمان بھی باقی رہے اور وہاں  خانہ کعبہ تھا اسی لئے اس علاقے کو بہرحال اسلامی حدود میں  آنا تھا اور وہاں  کے لوگوں  کے بارے میں  ایمان کی امید قوی بھی موجود تھی۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links