Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Jasia Ayat 1 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(65) | Tarteeb e Tilawat:(45) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(37) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(554) | Total Letters:(2034) |
{حٰمٓ} یہ حروف مقطّعات میں سے ایک حرف ہے ،اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
{تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ: کتاب کا اتارنا۔} یعنی بندوں میں سب سے عظیم ہستی پر سب سے اعلیٰ کتاب قرآنِ پاک کو نازل کرنا ا س اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے جو عزت و حکمت والا ہے اوریہ اس بات کی دلیل ہے کہ قرآن حق اور سچ ہے، یہ اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والا اور غالب ہے،کامل حکمتوں پر مشتمل ہے، شعر، کہانت اور رستم و اسفندیار کے قصوں کی طرح نہیں ہے ، کیونکہ اسے نازل فرمانے والا تمام ممکنات پر قادر ہے،تمام معلومات کا علم رکھنے والا ہے ،تمام حاجتوں سے بے پروا ہ اور بے نیاز ہے اور جس کی یہ شان ہو اس سے کسی بے کار اور باطل فعل کا صادر ہونا ناممکن اور محال ہے۔( صاوی، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۵ / ۱۹۲۰، روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۸ / ۴۳۴، تفسیرکبیر، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۹ / ۶۶۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.