Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Jasia Ayat 12 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(65) | Tarteeb e Tilawat:(45) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(37) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(554) | Total Letters:(2034) |
اَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْكُ فِیْهِ بِاَمْرِهٖ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(12)
تفسیر: صراط الجنان
{اَللّٰهُ الَّذِیْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ: اللہ وہی ہے جس نے دریا کوتمہارے تابع کردیا۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دریاؤں کی تسخیر کے ذریعے اپنی وحدانیت اور قدرت پر استدلال
فرمایا،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! معبود ہونا اسی کے لائق اور شایانِ شان ہے
جس نے دریا کوتمہارے تابع کردیا اور اس تابع کرنے میں حکمتیں یہ ہیں کہ اس کے حکم
سے دریا میں کشتیاں چلیں اور تم دریائی سفر کے ذریعے تجارت کر کے اور دریاؤں میں غوطہ
زنی کے ذریعے موتی وغیرہ نکال کراس کا فضل تلاش کرو اور تم اللہ تعالیٰ کی نعمت و کرم اور فضل و احسان کاشکر ادا کر کے اس کا حق مانو
،لہٰذا تم صرف اسی کی عبادت کرو اور جس کام کا اس نے تمہیں حکم دیا ہے وہ کرو اور
جس سے منع کیا ہے ا س سے باز آجاؤ۔(تفسیرطبری، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۱۱ / ۲۵۵، روح البیان، الجاثیۃ، تحت
الآیۃ: ۱۲، ۸ / ۴۳۹-۴۴۰، ملتقطاً)
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.