Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 16 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
16

وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ(16)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی اور ہم نے انہیں ستھری روزیاں دیں اور انہیں ان کے زمانے والوں پر فضیلت بخشی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ: اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب عطا فرمائی۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنی قوم کے کفر پر غمزدہ نہ ہوں  اور(اپنی تسلی کے لئے بنی اسرائیل کے حالات میں  غور فرمائیں  کہ)ہم نے بنی اسرائیل کو تورات عطا فرمائی ،انہیں حکومت دی اور ان میں  بکثرت انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پیدا کر کے نبوت کی عظیم نعمت سے سرفراز کیا،ہم نے انہیں  فرعون اور اس کی قوم کے مال و دولت اور شہروں  کا مالک کر کے اور ان پر منّ و سلویٰ نازل فرما کر وُسعت کے ساتھ حلال رز ق عطا فرمایا اور انہیں  ان کے زمانے میں  جہان والوں  پر فضیلت بخشی لیکن انہوں  نے ان نعمتوں  کا شکر ادا نہیں  کیا ۔( صاوی، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۱۶، ۵ / ۱۹۲۳-۱۹۲۴، خازن، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴ / ۱۱۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links