Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 24 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
24

وَ قَالُوْا مَا هِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا نَمُوْتُ وَ نَحْیَا وَ مَا یُهْلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهْرُۚ-وَ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍۚ-اِنْ هُمْ اِلَّا یَظُنُّوْنَ(24)
ترجمہ: کنزالعرفان
اورانہوں نے کہا:زندگی تو صرف ہماری دنیاوی زندگی ہی ہے ، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے اور انہیں اس کا کچھ علم نہیں ، وہ صرف گمان دوڑاتے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالُوْا: اورانہوں  نے کہا۔} مرنے کے بعد زندہ ہونے کا انکار کرنے والوں  کوجب دوسری مرتبہ زندہ کئے جانے کا وعدہ سنایا گیا تو انہوں  نے اپنی انتہائی سرکشی اور گمراہی کی بنا پر کہا کہ دنیا کی جو زندگی ہم گزار رہے ہیں  اس کے علاوہ اور کوئی زندگی نہیں ،ہم میں  سے بعض مرتے ہیں  اور بعض پیدا ہوتے ہیں  اور ہمیں  صرف دن اور رات کا آنا جانا ہی ہلاک کرتا ہے۔مشرکین مرنے کے معاملے میں زمانے کو ہی مؤثِّر مانتے تھے جبکہ ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کا اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے روحیں  قبض کئے جانے کا انکار کرتے تھے اور ہر مصیبت کو دَہْر اور زمانے کی طرف منسوب کرتے تھے ، اس لئے انہوں  نے یہ کہا۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ وہ یہ بات علم اور یقین کی بنا پر نہیں  کہتے بلکہ واقع کے برخلاف صرف گمان دوڑاتے ہیں ۔( روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲۴، ۸ / ۴۴۹، مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۱۲۰، ملتقطاً)

 زمانے کو برا کہنا ممنوع ہے:

            یہاں  ایک مسئلہ یاد رکھیں  کہ مصیبتوں  اور تکلیفوں  کو زمانے کی طرف منسوب کرنا اور ناگوار مصیبتیں  آنے پر زمانے کو برا کہنا ممنوع ہے کیونکہ احادیث میں  اس کی ممانعت آئی ہے۔چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے’’آدم کی اولاد زمانے کو گالیاں  دیتی ہے جبکہ زمانہ (کا خالق)میں  ہوں ،رات اور دن میرے قبضے میں  ہیں ۔(بخاری، کتاب الادب، باب لا تسبّوا الدہر، ۴ / ۱۵۰، الحدیث: ۶۱۸۱)

            یہی آج کل کے دہریوں  کی حالت ہے جو دَہْر یعنی زمانے کی طرف ہی سب کچھ منسوب کرتے ہیں  اور خدا کا انکار کرتے ہیں ، اگرچہ انہیں  آج تک اس بات کی کوئی دلیل نہیں  ملی کہ اگر کوئی خالق نہیں  ہے تو مخلوق کیسے وجود میں  آگئی؟ دہریے ابھی تک بے معنیٰ و فضول تھیوریاں  پیش کرنے میں  لگے ہوئے ہیں  اورحقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ قیامت تک دنیا کے وجود میں  آنے کی کوئی توجیہ نہیں  کرسکتے جب تک کہ خالقِ حقیقی کے وُجود کو تسلیم نہیں  کریں  گے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links