Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 26 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
26

قُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یَجْمَعُكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ(26)
ترجمہ: کنزالایمان
تم فرماؤ اللہ تمہیں جِلاتا ہے پھر تم کو مارے گا پھر تم سب کو اکٹھا کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن بہت آدمی نہیں جانتے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان لوگوں سے فرما دیں کہ تم پہلے بے جان نطفہ تھے، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے تمہیں زندگی دی، پھروہ تمہاری عمریں پوری ہونے کے وقت تمہیں مارے گا، پھر تم سب کو زندہ کرکے قیامت کے دن اکٹھا کرے گا جس میں کوئی شک نہیں ، تو جو پروردگار عَزَّوَجَلَّ ایسی قدرت والا ہے وہ تمہارے باپ دادا کو زندہ کرنے پر بھی یقینا قادر ہے، وہ سب کو زندہ کرے گا، لیکن بہت سے آدمی ا س بات کو نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ مُردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے اور ان کا نہ جاننا اس وجہ سے ہے کہ وہ زندہ کئے جانے کے دلائل کی طرف مائل نہیں ہوتے اور نہ ہی ان میں غور کرتے ہیں ۔(مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲۶، ص۱۱۲۱، جلالین، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۲۶، ص۴۱۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links