Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Jasia Ayat 34 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37
Tarteeb e Nuzool:(65) | Tarteeb e Tilawat:(45) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(37) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(554) | Total Letters:(2034) |
34
وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ(34)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور فرمایا جائے گا: آج ہم تمہیں چھوڑدیں گے جیسے تم نے اپنے اس دن کے ملنے کو بھلایا ہوا تھا اور تمہارا ٹھکانہ آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ قِیْلَ: اور فرمایا جائے گا۔} ارشاد فرمایا کہ ان کافروں سے
قیامت کے دن فرمایا جائے گا :آج ہم تمہیں جہنم کے عذاب میں اسی طرح چھوڑ دیں گے جس طرح تم نے دنیا
میں ایمان قبول کرنے اور ا س دن کی ملاقات کے لئے عمل کرنے کو چھوڑا
ہوا تھا ، تمہارا ٹھکانہ جہنم کی آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار
نہیں جو تمہیں اس عذاب سے بچاسکے۔( خازن،
الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۴، ۴ / ۱۲۱، جلالین، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۴، ص۴۱۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.