Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jasia Ayat 35 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳮ
اٰیاتہا 37

Tarteeb e Nuzool:(65) Tarteeb e Tilawat:(45) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(37)
Total Ruku:(4) Total Words:(554) Total Letters:(2034)
35

ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّ غَرَّتْكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۚ-فَالْیَوْمَ لَا یُخْرَجُوْنَ مِنْهَا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ(35)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹھا(مذاق) بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا تو آج نہ وہ آ گ سے نکالے جائیں اور نہ اُن سے کوئی منانا چاہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا: یہ اس لیے ہے کہ تم نے اللہ کی آیتوں  کا ٹھٹھا مذاق بنایا۔} یعنی تمہیں  یہ سزااس لیے دی گئی ہے کہ تم نے دنیا میں  اللہ تعالیٰ کی آیتوں  کا ٹَھٹّھا مذاق بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں  فریب دیا کہ تم اس کے عاشق ہوگئے اور تم نے مرنے کے بعد اٹھنے اور حساب ہونے کا انکار کردیاتو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں  گے اور نہ ہی اب ان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ توبہ کرکے اور ایمان و طاعت اختیار کرکے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کریں  کیونکہ اس دن کوئی عذر اور توبہ قبول نہیں ۔(خازن، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۵، ۴ / ۱۲۱، مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۵، ص۱۱۲۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links