Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Jin Ayat 16 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴌ
اٰیاتہا 28

Tarteeb e Nuzool:(40) Tarteeb e Tilawat:(72) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(28)
Total Ruku:(2) Total Words:(321) Total Letters:(1096)
16

وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًا(16)
ترجمہ: کنزالایمان
اور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر وہ راہ پر سیدھے رہتے تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ : اور یہ کہ اگر وہ راستے پر سیدھے ہوجاتے۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنی امت سے فرمادیں  کہ مجھے یہ وحی کی گئی ہے کہ اگر انسان اسلام کے راستے پر سیدھے ہوجاتے اور ایمان لے آتے تو ضرور ہم دنیا میں  ان پر رزق وسیع کرتے اور انہیں  کثیر پانی اور وُسعتِ عیش عنایت فرماتے۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرما دیں  ’’ مجھے یہ وحی کی گئی ہے کہ اگر کافر اپنی گمراہی کے راستے پر قائم رہتے تو ہم ان پر اپنا رزق وسیع کر دیتے۔( خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴ / ۳۱۸، ابن کثیر، الجن، تحت الآیۃ: ۱۶، ۸ / ۲۵۵، ملتقطاً)

            پہلی تفسیر کی نظیر یہ آیاتِ مبارکہ ہیں :

(1)… وَ لَوْ اَنَّهُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ لَاَكَلُوْا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ (مائدہ:۶۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اگر وہ تورات اور انجیل اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا اسے قائم کرلیتے تو انہیں  ان کے اوپر سے اور ان کے قدموں  کے نیچے سے رزق ملتا۔

(2)… وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ (اعراف:۹۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اگر بستیو ں  والے ایمان لاتے اورتقویٰ اختیار کرتے تو ضرور ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتیں  کھول دیتے مگر انہوں  نے تو جھٹلایا تو ہم نے انہیں  ان کے اعمال کی وجہ سے پکڑ لیا۔

            دوسری تفسیر کی نظیر یہ آیاتِ مبارکہ ہیں :

(1)…  فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَیْءٍؕ-حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ (انعام:۴۴)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: پھر جب انہوں  نے ان نصیحتوں  کو بھلا دیاجو انہیں  کی گئی تھیں  توہم نے ان پر ہر چیز کے دروازےکھول دئیے یہاں  تک کہ جب وہ اس پرخوش ہوگئے جو انہیں دی گئی تو ہم نے اچانک انہیں  پکڑلیاپس اب وہ مایوس ہیں ۔

(2)…  اَیَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّ بَنِیْنَۙ(۵۵) نُسَارِعُ لَهُمْ فِی الْخَیْرٰتِؕ-بَلْ لَّا یَشْعُرُوْنَ(مؤمنون:۵۵،۵۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: کیا یہ خیال کررہے ہیں  کہ وہ جو ہم مال اور بیٹوں  کے ساتھ ان کی مدد کررہے ہیں ۔ تو یہ ہم ان کے لئے بھلائیوں  میں  جلدی کررہے ہیں ؟ بلکہ انہیں  خبر نہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links