Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Jin Ayat 3 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(40) | Tarteeb e Tilawat:(72) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(28) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(321) | Total Letters:(1096) |
وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا(3)وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا(4)وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا(5)
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا: اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب جِنّات نے قرآن سنا اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیَّت اور ایمان سے واقف ہوئے تو وہ اس اعتقادی غلطی سے بھی آگاہ ہوگئے جو کافر انسان اور جِنّات اللّٰہ تعالیٰ کے بارے میں کرتے تھے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے لئے مخلوق کی طرح بیوی اور بچہ مانتے تھے،چنانچہ اِن جِنّات نے قوم کے سامنے کہا کہ ہمارے رب عَزَّوَجَلَّ کی شان بہت بلند ہے اور اس نے اپنے لئے کوئی بیوی اوربچہ نہیں بنایا کیونکہ بیوی اور بچے حاجت اور ضرورت کے لئے بنائے جاتے ہیں جبکہ اللّٰہ تعالیٰ تو ہر نقص و عیب سے پاک ہے اور وہ ایسا بے نیاز ہے کہ اس کے لئے بیوی اور بچے کا تصوُّر تک نہیں کیا جا سکتا اور ہم میں سے کوئی بے وقوف ہی اللّٰہ تعالیٰ پر حد سے بڑھ کرجھوٹی بات کہتا تھا اور اس کیلئے شریک ، اولاد اور بیوی بتاکر بے ادبی کرتا تھا اور ہم نے تو یہ خیال کیا تھا کہ آدمی اور جن ہرگز اللّٰہ تعالیٰ پر جھوٹ نہ باندھیں گے اور اس پر بہتان نہیں لگائیں گے اس لئے ہم اِن کی اُن تمام باتوں کی تصدیق کرتے تھے جو کچھ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی شان میں کہتے تھے اور ان کی پیروی میں رب تعالیٰ کی طرف بیوی اور بچے کی نسبت کرتے تھے یہاں تک کہ قرآنِ کریم کی ہدایت سے ہم پر ان کا جھوٹ اور بہتان ظاہر ہوگیا۔( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۳-۵، ۱۰ / ۱۹۰-۱۹۱، خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۳-۵، ۴ / ۳۱۶، ملتقطاً)
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.