Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 101 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
101

الَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا(101)
ترجمہ: کنزالعرفان
وہ جن کی آنکھیں میری یاد سے پردے میں تھیں اور حق بات سن نہ سکتے تھے ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْنَ:وہ لوگ جو۔}  اس سے پہلی آیت میں  کفار کے بارے میں  فرمایا کہ ہم قیامت کے دن ان کے سامنے جہنم لائیں  گے،اب اس آیت میں  کافروں  کے بارے میں  مزید فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں  جن کی آنکھیں  میری یاد سے پردے میں  تھیں  اور وہ آیاتِ الٰہیہ اور قرآن ،ہدایت و بیان ، دلائلِ قدرت اور ایمان سے اندھے بنے رہے اور ان میں  سے کسی چیز کو وہ نہ دیکھ سکے اور اپنی بدبختی کی وجہ سے رسول کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ عداوت رکھنے کے باعث حق بات سن نہ سکتے تھے۔( خازن، الکہف، تحت الآیۃ: ۱۰۱، ۳ / ۲۲۶-۲۲۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links