Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 32 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
32

وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاﭤ(32)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ان کے سامنے دو مردوں کا حال بیان کرو کہ ان میں ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دئیے اور ان کو کھجوروں سے ڈھانپ لیا اور ان کے بیچ بیچ میں کھیتی رکھی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ:اور ان کے سامنے دو مردوں  کا حال بیان کرو۔} اس پورے رکوع میں  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے دو آدمیوں  کا یعنی ایک مسلمان اور ایک کافر کا حال بیان کیا ہے اورہر کافرومومن دونوں  کو دعوتِ فکر دی ہے کہ اس واقعے میں  غور کرکے اپنا اپنا انجام سمجھیں  ۔ اب اصل بیان شروع ہوتا ہے چنانچہ فرمایا کہ ان دو مردوں  کا حال یہ ہے  ان میں  سے ایک آدمی یعنی کافر کیلئے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے انگوروں  کے دو باغ بنادیئے اور ان دونوں  باغوں کو کھجوروں  سے ڈھانپ دیا اور ان کے درمیان میں  کھیتی بھی بنادی  یعنی اُنہیں  نہایت بہترین ترتیب کے ساتھ مُرتَّب کیا۔ آس پاس سبز باغ ہواور بیچ میں  ہرا بھرا کھیت ہو تودیکھنے میں  بہت ہی خوشنما معلوم ہوتا ہے اور اس سے مالک اپنی تمام ضروریات پوری کرلیتا ہے، کھیت سے غذا اور باغ سے پھل حاصل ہوتے ہیں ۔

مُجتہد کا قیاس بر حق ہے:

            اس آیت میں  مسلمان اور کافر کو دو آدمیوں  کے احوال پر اپنی حالت کو قیاس کرنے کا فرمایا گیا اس سے معلوم ہوا کہ قیاسِ مجتہد برحق ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links