Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 36 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
36

وَّ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآىٕمَةًۙ-وَّ لَىٕنْ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا(36)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم ہونے والی ہے اور اگر مجھے میرے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو میں ضرور اس باغ سے بہتر پلٹنے کی جگہ پالو ں گا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآىٕمَةً:اور میں  گمان نہیں  کرتا کہ قیامت قائم ہونے والی ہے۔} باغ کے کافر مالک نے کہا کہ مجھے تواس بات کا گمان بھی نہیں  ہے کہ قیامت قائم ہوگی جیسے تیرا گمان ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ قیامت نہ آئے گی اور اگر  بالفرض قیامت آبھی گئی تو مجھے آخرت میں  بھی اس دنیوی باغ سے بہتر باغ دیا جائے گا کیونکہ دنیا میں  بھی میں  نے بہترین جگہ پائی ہے۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۳۶، ۳ / ۲۱۱، ملخصاً)

آیت’’ وَ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

            اس آیت سے دو باتیں  معلوم ہوئیں

(1)…برے اعمال کرکے جنت کی آس لگانی کافروں  کا شیوہ ہے، جَو کاشت کرکے گندم کاٹنے کی امید نہیں  رکھنی چاہیے۔

(2)… دنیا میں  مال ملنے کو اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی علامت سمجھنا کفار کا کام ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links