Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 52 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
52-53

وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا(52)وَ رَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ فَظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مُّوَاقِعُوْهَا وَ لَمْ یَجِدُوْا عَنْهَا مَصْرِفًا(53)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور یاد کرو جس دن اللہ فرمائے گا :میرے ان شریکوں کو پکارو جنہیں تم (میرا شریک) گمان کرتےتھے تو وہ انہیں پکاریں گے تو وہ شریک انہیں جواب نہ دیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنا دیں گے۔اور مجرم دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَوْمَ: اور جس دن۔} ارشاد فرمایا کہ اور یاد کرو جس دن اللّٰہ تعالیٰ کفار سے فرمائے گا :اب تم میرے ان شریکوں  کو پکارو جنہیں  تم میرا شریک سمجھتے تھے تو وہ انہیں  پکاریں  گے لیکن ان کے شریک انہیں  جواب نہ دیں  گے اور ہم ان بتوں  اور بت پرستوں  کے درمیان اور اہلِ حق اور گمراہوں  کے درمیان ایک ہلاکت کا میدان بنادیں  گے جس میں  وہ اہلِ باطل اور ان کے بت پڑے رہیں  گے۔ مَوْبِقْ یا تو دوزخ کا ایک طبقہ ہے یا اس سے مراد مُطْلَقاً ہلاکت کی جگہ ہے۔  حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا کہ مَوبِق جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۲۱۵، مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۶۵۵، ملتقطاً)

{وَ رَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ:اور مجرم دوزخ کو دیکھیں  گے۔} یعنی جب مجرموں  کو جہنم کی طرف چلایا جائے گا تو وہ جہنم کو دیکھ کر یقین کر لیں  گے کہ اب وہ اس میں  گرنے والے ہیں  اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں  گے کیونکہ جہنم ہر طرف سے انہیں  گھیر لے گی۔( روح البیان، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۳، ۵ / ۲۵۹)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links