Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 56 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
56

وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَۚ-وَ یُجَادِلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ مَاۤ اُنْذِرُوْا هُزُوًا(56)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجتے مگر خوشی اورڈر سنانے والے اور جو کافر ہیں وہ باطل کے ساتھ جھگڑتے ہیں کہ اس سے حق کو ہٹاویں اور انہوں نے میری آیتوں کی اور جو ڈر انہیں سنائے گئے تھے ان کی ہنسی بنالی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ:اور ہم رسولوں  کوخوشخبری دینے والے اور ڈر کی خبریں  سنانے والے بنا کر ہی بھیجتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم رسولوں  کو ان کی امتوں  کی طرف بھیجتے ہیں  تاکہ وہ ایمان والوں  اور اطاعت گزاروں  کو ثواب اور جنت کے دَرجات کی خوشخبری دیں  جبکہ کافروں  اور گناہگاروں  کو عذاب اور جہنم کے دَرکات سے ڈرانے والی خبریں  سنائیں  لیکن کافر باطل باتوں  کے ذریعے ان رسولوں  سے جھگڑا کرتے ہیں ، مثلاًاُن سے کہتے ہیں  کہ تم تو ہماری طرح بشر ہو اور اگر اللّٰہ تعالیٰ چاہتا تو کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیج دیتا، اور وہ یہ جھگڑا اس لئے کرتے ہیں  تاکہ اِس کے ذریعے سے اُس حق بات کومٹا دیں  جو رسولوں  کے ساتھ ہے، چنانچہ اس طرزِ عمل کے ذریعے کافروں  نے میری وحدانیت اور قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں  کو اور جس عذاب سے انہیں  ڈرایا جاتا تھا اسے مذاق بنالیا۔( روح البیان، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۶، ۵ / ۲۶۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links