Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Lahab Ayat 4 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴴ
اٰیاتہا 5

Tarteeb e Nuzool:(6) Tarteeb e Tilawat:(111) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(5)
Total Ruku:(1) Total Words:(26) Total Letters:(81)
4-5

وَّ امْرَاَتُهٗؕ-حَمَّالَةَ الْحَطَبِ(4)فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ(5)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس کی بیوی لکڑیوں کا گٹھا اٹھانے والی ہے۔اس کے گلے میں کھجور کی چھال کی رسی ہے ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ امْرَاَتُهٗؕ-حَمَّالَةَ الْحَطَبِ: اور اس کی بیوی لکڑیوں کا گٹھا اٹھانے والی ہے۔} اُمِّ جمیل بنتِ حرب بن اُمیہ ابوسفیان کی بہن جو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ سے نہایت عناد اورعداوت رکھتی تھی اور بہت دولتمند اور بڑے گھرانے کی عورت ہونے کے باوجود رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی عداوت میں اِس انتہا کو پہنچی ہوئی تھی کہ خود اپنے سر پر کانٹوں کا گٹھا لا کر رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے راستہ میں ڈالتی تاکہ حضورپُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے اَصحاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کو ایذا و تکلیف ہو اور حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی ایذا رسانی اس کو اتنی پیاری تھی کہ وہ اس کام میں کسی دوسرے سے مدد لینا بھی گوارا نہ کرتی تھی۔(بیضاوی، المسد، تحت الآیۃ: ۴، ۵ / ۵۴۵، خازن، ابولہب، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۴۲۵، ملتقطاً)

{فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ: اس کے گلے میں کھجور کی چھال کی رسی ہے ۔ } اُمِّ جمیل کے گلے میں کھجور کی چھال سے بنی ہوئی رسی ہوتی جس سے وہ کانٹوں کا گٹھا باندھتی تھی ۔ایک دن یہ بوجھ اٹھا کر لارہی تھی کہ تھک کر آرام لینے کے لئے ایک پتھر پر بیٹھ گئی ایک فرشتے نے اللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے پیچھے سے اس گٹھے کو کھینچا ،وہ گرا اوراُمِّ جمیل کو رسی سے گلے میں  پھانسی لگ گئی اور وہ مرگئی۔ (خازن، ابو لہب، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۴۲۵)

اِس گستاخ، خبیث نے دنیا میں بھی عذاب کا مزہ چکھا اور آخرت میں بھی عذاب میں جائے گی۔ آخرت میں آگ کی زنجیریں اس کے گلے میں ہوں گی اور جہنم کی لکڑیوں کا گٹھا اس کی پشت پر لدا ہوا ہوگا۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links