Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Maarij Ayat 30 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴊ
اٰیاتہا 44

Tarteeb e Nuzool:(79) Tarteeb e Tilawat:(70) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(44)
Total Ruku:(2) Total Words:(241) Total Letters:(957)
29-30

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ(29)اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ(30)
ترجمہ: کنزالایمان
اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاطت کرتے ہیںمگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ: اور وہ جو اپنی شرمگاہوں  کی حفاظت کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  پانچواں  وصف بیان کیا گیا کہ (ان لوگوں  میں  حرص اور بے صبری نہیں  پائی جاتی) جو اپنی بیویوں  یا اپنی کنیزوں  کے علاوہ (دیگر لوگوں ) سے اپنی شرمگاہوں  کی (زنا، لِواطَت اور مُشت زنی وغیرہ سے) حفاظت کرتے ہیں  تو بیشک اپنی بیویوں  اور کنیزوں  سے حیض و نفاس کے علاوہ اوقات میں  شرمگاہوں  کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ان پر کچھ ملامت نہیں  اور ا س بناء پر دنیا اور آخرت میں  ان سے کوئی مُؤاخذہ نہیں۔(تفسیر کبیر، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۹، ۱۰ / ۶۴۵، روح البیان، المعارج، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۰، ۱۰ / ۱۶۵، ملتقطاً)

            اس سے معلوم ہوا کہ اپنی مَنکوحہ بیوی اور اپنی مِلکیَّت میں  موجود وہ لونڈی جس سے صحبت حلال ہے،ان سے پردہ نہیں  لہٰذا شوہر بیوی اور مالک لونڈی ایک دوسرے کابدن دیکھ سکتے ہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links