Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Maarij Ayat 32 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴊ
اٰیاتہا 44

Tarteeb e Nuzool:(79) Tarteeb e Tilawat:(70) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(44)
Total Ruku:(2) Total Words:(241) Total Letters:(957)
32

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ(32)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ : اور وہ جو اپنی امانتوں  اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔} اس آیت میں  چھٹا وصف بیا ن کیا گیا کہ (ان لوگوں  میں  حرص اور بے صبری نہیں  پائی جاتی) جو اپنی امانتوں  اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں  کہ امانت میں  خیانت نہیں  کرتے اور نہ ہی عہد توڑتے ہیں  ۔یہاں  امانت میں  شرعی امانتیں  اور بندوں  کی امانتیں  دونوں  داخل ہیں  اور عہد میں  مخلوق کے ساتھ کئے ہوئے عہد اور اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کئے ہوئے عہد نذریں  اور قَسمیں  بھی داخل ہیں ۔( تفسیر کبیر، المعارج، تحت الآیۃ: ۳۲، ۱۰ / ۶۴۶، مدارک، المعارج، تحت الآیۃ: ۳۲، ص۱۲۸۰)

            امانت میں  خیانت کرنے اورعہد کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق حضرت عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’چار باتیں  جس میں  ہوں  وہ خالص منافق ہے اور جس کے اندر ان میں  سے کوئی ایک ہو تو اس میں  نفاق کا ایک حصہ ہے یہاں  تک کہ اسے چھوڑ دے(1)جب اسے امانت سپرد کی جائے تو خیانت کرے۔(2)جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔(3) جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے۔(4)جب جھگڑا کرے تو بیہودہ بکے۔( بخاری، کتاب الایمان، باب علامۃ المنافق، ۱ / ۲۵، الحدیث: ۳۴)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links