Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Maarij Ayat 40 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(79) | Tarteeb e Tilawat:(70) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(44) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(241) | Total Letters:(957) |
}فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ : تو
مجھے تمام مشرقوں اور تمام مغربوں کے رب کی قسم۔{ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب معاملہ یہ ہے کہ ہم نے
انہیں منی سے پیدا کر دیا تومجھے سورج کے طلوع اور غروب ہونے کی تمام
جگہوں کے مالک رب کی قسم! بیشک ہم اس بات پر ضرور قادر ہیں کہ
انہیں ان کے جرموں کی وجہ سے ہلاک کردیں اور ان
کی بجائے وہ لوگ پیدا کردیں جو ان جیسے نہ ہوں بلکہ وہ ہمارے اطاعت
گزار اور فرمانبردار ہوں اور ہم انہیں ہلاک کرنے اور دوسرے
لوگ پیدا کرنے سے عاجز نہیں لیکن ہماری انتہا کو پہنچی ہوئی حکمت اور
مَشِیَّت کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی سزا کو مُؤخَّر کیا جائے۔( ابو سعود،المعارج،تحت الآیۃ:۴۰-۴۱،۵ / ۷۷۰، خازن، المعارج، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۱، ۴ / ۳۱۱، مدارک، المعارج، تحت الآیۃ: ۴۰-۴۱، ص۱۲۸۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.