Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Maarij Ayat 6 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴊ
اٰیاتہا 44

Tarteeb e Nuzool:(79) Tarteeb e Tilawat:(70) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(44)
Total Ruku:(2) Total Words:(241) Total Letters:(957)
5-7

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا(5)اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا(6)وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاﭤ(7)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو تم اچھی طرح صبر کرو۔بیشک وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں ۔اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا: تو تم اچھی طرح صبر کرو۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا’’اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ اپنی قوم کی طرف سے پہنچنے والی اَذِیَّتوں  پر اور مذاق اُڑانے کے طور پر عذاب نازل کرنے کا مطالبہ کرنے پر صبر ِجمیل فرمائیں  اور کفار کی سختی پر تنگدل نہ ہوں  کیونکہ کفارِ مکہ اس عذاب کو اپنے گمان میں  ناممکن سمجھ رہے ہیں  اور یہ خیال کرتے ہیں  کہ وہ واقع ہونے والا ہی نہیں  اور اسی وجہ سے عذاب نازل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں  جبکہ ہم جانتے ہیں  کہ یہ ہماری قدرت سے کوئی بعید نہیں  اور نہ ہی ان پر عذاب نازل کرناہمارے لئے کوئی مشکل ہے ۔( روح البیان، المعارج، تحت الآیۃ: ۵-۷، ۱۰ / ۱۵۹، ابو سعود، المعارج، تحت الآیۃ: ۵-۷، ۵ / ۷۶۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links