Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Maarij Ayat 9 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴊ
اٰیاتہا 44

Tarteeb e Nuzool:(79) Tarteeb e Tilawat:(70) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(44)
Total Ruku:(2) Total Words:(241) Total Letters:(957)
8-9

یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ(8)وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندیاور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اُون


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ :  جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیسا ہوجائے گا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ وہ عذاب ممکن ہے اور اس دن میں  کوئی مشکل نہیں  جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیسا ہوگا اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں  گے اور ہوا میں  اُڑتے پھریں  گے۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگا ہے جو ا س دن واقع ہو گا جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیسا ہوجائے گا اور پہاڑ اُون کی طرح ہلکے ہوجائیں  گے اور ہوا میں  اُڑتے پھریں  گے۔تیسری تفسیر یہ ہے کہ جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیساہوگا اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں  گے اور ہوا میں  اُڑتے پھریں  گے تو اس دن کی دہشت اور ہَولناکی تصوُّر سے بالا تر ہے۔( ابو سعود، المعارج،تحت الآیۃ:۸-۹،۵ / ۷۶۷، تفسیر کبیر، المعارج، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۱۰ / ۶۴۱، مدارک، المعارج، تحت الآیۃ: ۸-۹، ص۱۲۷۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links