Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mudassir Ayat 10 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(4) | Tarteeb e Tilawat:(74) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(56) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(288) | Total Letters:(1023) |
{فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ: پھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔} سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے چند باتیں ارشاد فرمانے کے بعد یہاں سے اللّٰہ تعالیٰ نے بدبخت کافروں کے لئے وعید بیان فرمائی ہے،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب دوسری بار صور میں پھونک ماری جائے گی تو وہ دن عذاب اور برے حساب کے اعتبار سے سخت دن ہوگا اور وہ کافروں پر آسان نہیں ہوگا کیونکہ ان سے سخت حساب لیا جائے گا اور ان کے اعمال نامے ان کے بائیں ہاتھوں میں دئیے جائیں گے اور ان کے چہرے سیاہ ہوں گے اور ان کے اَعضاء کلام کریں گے اور وہ محشر میں سب لوگوں کے سامنے رُسوا ہوں گے۔اس سے معلوم ہوا کہ وہ دن اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے مومنین پر آسان ہوگا۔( تفسیر کبیر ، المدثر ، تحت الآیۃ: ۸ ، ۱۰ / ۷۰۲ ، خازن ، المدثر ، تحت الآیۃ: ۸-۱۰، ۴ / ۳۲۷، روح البیان، المدثر، تحت الآیۃ: ۸-۱۰، ۱۰ / ۲۲۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.