Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mudassir Ayat 36 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(4) | Tarteeb e Tilawat:(74) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(56) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(288) | Total Letters:(1023) |
كَلَّا وَ الْقَمَرِ(32)وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَ(33)وَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَ(34)اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِ(35)نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِ(36)لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَﭤ(37)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِ: بیشک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے۔} اس سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ نے چاند، رات اور صبح کی قسم ارشاد فرمائی کیونکہ ان میں اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے عجائبات ظاہر ہیں ،اس کے بعد اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات میں ارشا دفرمایا کہ بیشک دوزخ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے زمانے سے لے کر قیامت تک کے تمام گناہگار جنوں اور انسانوں کو عذاب دینے پر اللّٰہ تعالیٰ کے قادر ہونے پر دلالت کرنے والی بہت بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے اور یہ دوزخ آدمیوں میں سے اس کوڈرانے والی ہے جو تم میں سے ایمان لا کربھلائی کی طرف یا جنت کی طرف آگے بڑھنا چاہے یا کفر اختیار کر کے جنت سے پیچھے ہٹنا چاہے اور جہنم کے عذاب میں گرفتار ہونا چاہے۔( روح البیان،المدثر،تحت الآیۃ:۳۵-۳۷، ۱۰ / ۲۳۸-۲۳۹، جلالین، المدثر، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۷، ص۴۸۱، ملتقطاً)
اس سے معلوم ہوا کہ انسان اپنے اعمال میں مجبورِ محض نہیں بلکہ اسے ایک طرح کا اختیار حاصل ہے۔
Copyright © 2025 by I.T Department of Dawat-e-Islami.