Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mudassir Ayat 38 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(4) | Tarteeb e Tilawat:(74) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(56) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(288) | Total Letters:(1023) |
{كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ: ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جنوں اور انسانوں میں سے ہر جان اپنے کئے ہوئے اعمال کی وجہ سے ایسے قید ہے جیسے وہ چیز جسے گروی رکھا ہوا ہے، البتہ کافر دائمی طور پر اور ایمان والے عارضی طور پر قید ہیں کیونکہ کافر جہنم کے عذاب سے کبھی نجات نہ پائیں گے جبکہ بعض ایمان والے شروع سے ہی جہنم سے نجات پاکر جنت میں چلے جائیں گے اوربعض اپنے گناہوں کی سزا پانے کے بعد جنت میں داخل ہوں گے، ا س طر ح ایمان والے سب کے سب نجات پا جائیں گے۔( صاوی، المدثر، تحت الآیۃ: ۳۸، ۶ / ۲۲۷۳، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.