Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mudassir Ayat 48 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴎ
اٰیاتہا 56

Tarteeb e Nuzool:(4) Tarteeb e Tilawat:(74) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(56)
Total Ruku:(2) Total Words:(288) Total Letters:(1023)
48

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَﭤ(48)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَ: تو انہیں  سفارشیوں  کی سفارش کام نہ دے گی۔} یعنی انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام، فرشتے،شُہداء اورصالحین جنہیں  اللّٰہ تعالیٰ نے شفاعت کرنے کا اِذن دیا ہے وہ ایمانداروں کی شفاعت کریں  گے اور کافروں کی شفاعت نہیں  کریں  گے، لہٰذاجو لوگ ایمان نہیں  رکھتے انہیں  قیامت کے دن شفاعت مُیَسَّر بھی نہ ہو گی۔( مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۸، ص۱۳۰۱، جلالین مع صاوی، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۸، ۶ / ۲۲۷۴، ملتقطاً)

گناہگار مسلمانوں  کی شفاعت ہو گی :

            اس آیت سے ثابت ہوا کہ قیامت کے دن گناہگار مسلمانوں  کے لئے شفاعت ہو گی اور انہیں  شفاعت کام  بھی آئے گی اور یہ بات کثیر اَحادیث سے بھی ثابت ہے،جیسا کہ حضرت عبداللّٰہ بن شقیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’میں  اِیلیا کے مقام پر ایک قافلے کے ساتھ تھا،ان میں  سے ایک شخص نے کہا:میں نے رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری امت کے ایک آدمی کی شفاعت کے ذریعے بنو تمیم کی آبادی کی تعداد سے زیادہ لوگ جنت میں  داخل ہوں  گے۔ عرض کی گئی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کیا وہ شخص آپ کے علاوہ کوئی اور ہو گا؟ارشاد فرمایا: ’’ہاں ! میرے علاوہ کوئی اور ہو گا۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، ۱۱-باب منہ، ۴ / ۱۹۹، الحدیث: ۲۴۴۶)

            اورحضرت حارث بن قیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے،نبی ٔاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میری امت کے بعض لوگ ایسے ہوں  گے جن کی شفاعت کے ذریعے قبیلۂ مُضَر کے لوگوں  سے زیادہ لوگ بخشے جائیں  گے۔( ابن ماجہ، کتاب الزہد، باب صفۃ النار، ۴ / ۵۳۱، الحدیث: ۴۳۲۳)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links