Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mujadilah Ayat 18 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(105) | Tarteeb e Tilawat:(58) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(22) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(526) | Total Letters:(2014) |
{یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا: جس دن اللّٰہ ان سب کو اٹھائے گا۔} یعنی وہ دن یاد
کریں جس دن اللّٰہ تعالیٰ ان سب منافقوں
کو اٹھائے گا تو اس کی بارگاہ میں بھی
قسمیں کھائیں گے کہ دنیا میں ہم مخلص مومن تھے
منافق نہ تھے جیسے آج تمہارے سامنے دنیا میں کھارہے ہیں اور وہ اپنی
جھوٹی قسموں کو کار آمد سمجھتے ہیں کہ ان کی بدولت بچ
جائیں گے (حالانکہ ایساہر گز نہ ہو گا)خبردار! بیشک وہی اپنی قسموں میں جھوٹے
ہیں اور ایسے جھوٹے کہ دنیا میں بھی جھوٹ بولتے رہے اور آخرت
میں بھی بولیں گے ، رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے بھی جھوٹ بولا
اورقیامت کے دن خدا کے سامنے بھی جھوٹ
بولیں گے ۔( مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۲۲۰، روح البیان، المجادلۃ، تحت
الآیۃ: ۱۸، ۹ / ۴۰۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.