Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mujadilah Ayat 18 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳾ
اٰیاتہا 22

Tarteeb e Nuzool:(105) Tarteeb e Tilawat:(58) Mushtamil e Para:(28) Total Aayaat:(22)
Total Ruku:(3) Total Words:(526) Total Letters:(2014)
18

یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍؕ-اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ(18)
ترجمہ: کنزالایمان
جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا تو اُس کے حضور بھی ایسے ہی قسمیں کھائیں گے جیسی تمہارے سامنے کھارہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کچھ کیا سنتے ہو بےشک وہی جھوٹے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا: جس دن اللّٰہ ان سب کو اٹھائے گا۔} یعنی وہ دن یاد کریں  جس دن اللّٰہ تعالیٰ ان سب منافقوں کو اٹھائے گا تو اس کی بارگاہ میں  بھی قسمیں  کھائیں  گے کہ دنیا میں  ہم مخلص مومن تھے منافق نہ تھے جیسے آج تمہارے سامنے دنیا میں کھارہے ہیں  اور وہ اپنی جھوٹی قسموں  کو کار آمد سمجھتے ہیں  کہ ان کی بدولت بچ جائیں  گے (حالانکہ ایساہر گز نہ ہو گا)خبردار! بیشک وہی اپنی قسموں  میں  جھوٹے ہیں اور ایسے جھوٹے کہ دنیا میں  بھی جھوٹ بولتے رہے اور آخرت میں  بھی بولیں  گے ، رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سامنے بھی جھوٹ بولا اورقیامت کے دن خدا کے سامنے بھی جھوٹ بولیں  گے ۔( مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۱۲۲۰، روح البیان، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۹ / ۴۰۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links