Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mujadilah Ayat 7 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(105) | Tarteeb e Tilawat:(58) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(22) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(526) | Total Letters:(2014) |
{اَلَمْ تَرَ: (اے بندے!) کیا تو نے نہ دیکھا۔} اس سے پہلی آیت کے آخر
میں بیان ہوا کہ’’ اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز پر گواہ
ہے‘‘ اور اس آیت میں تاکید کے ساتھ یہ بات بیان کی جا رہی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام معلومات کو جانتا ہے ،چنانچہ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے
سننے والے! کیا تو نے نہ دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور
جو کچھ زمین میں ہے سب اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے، اس سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں حتّٰی کہ
جہاں کہیں تین شخص سرگوشی سے بات کریں اور اپنے
راز آپس میں ایک دوسرے کو آہستہ آواز سے بتائیں اور اپنی
مشاورت پر کسی کو مطلع نہ کریں توان میں چوتھا اللّٰہ تعالیٰ ہی ہے جو ان کا مشاہدہ کرتا ہے، ان کی سرگوشی اور ان کے رازو
ں کو جانتاہے اور اگر پانچ لوگ سرگوشی سے بات کریں تو وہ اللّٰہ تعالیٰ ہی ان کا چھٹا ہوتا ہے اور (یہ چیز اسی تعداد پر موقوف
نہیں بلکہ ) تین سے کم اور پانچ سے زیادہ جتنے بھی لوگ ہوں ، اللّٰہ تعالیٰ اپنے علم و قدرت سے ان سب کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ
جہاں کہیں بھی ہوں ، پھر اللّٰہ تعالیٰ انہیں قیامت کے دن بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا اور انہیں ان کے اعمال کی جزا دے گا، بیشک اللّٰہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے۔( تفسیرکبیر، المجادلۃ،تحت الآیۃ: ۷، ۱۰ / ۴۹۰، خازن، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۲۳۹، مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۲۱۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.